Friday November 8, 2024

بھارتی فوج کی بٹل سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ، اسکول وین کا ڈرائیورشہید

راولپنڈی بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے بٹل سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں اسکول وین کاڈرائیور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانے کا غیراخلاقی اور غیرپیشہ ورانہ سلسلہ

جاری ہے۔بھارتی فوج نے ایل اوسی کے بٹل سیکٹر پرآج ایک بارپھربلااشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج نے بچوں کولے جانے والی اسکول وین کونشانہ بنایا۔اسکول وین کونشانہ بنایاجانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آرنے سوشل میڈیا پر اسکول وین میں بیٹھی ایک طالبہ کی ویڈیو بھی شیئر کی،جس میں طالبہ نے بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اسکول وین میں چارطلباء بھی سوار تھے۔ واضح رہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹرز بٹل، تتہ پانی اور کھوئی رٹہ میں بھی آج آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

FOLLOW US