بنی گالا میں عمران خان کا کروڑو ں روپے کا محل گرایا جانے والا ہے۔۔سپریم کورٹ نے بہت بڑا حکم جاری کر دیا

   
   

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ یونین کونسل سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش گاہ کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب کرلیں۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں بنی گالا میں غیرقانونی تعمیرات

سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دورانچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے اپنی پراپرٹی کی باؤنڈری کر لی ہے اور کیا عمران خان نے گھر کی تعمیر کی اجازت متعلقہ ادارے سے لی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ تعمیرات اور تجاوزات کے ایشو پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے تعاون نہیں کیا جبکہ عدالت نے تمام فریقین کے ساتھ ملاقات کر کے تجاویز دینے کا کہا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تجویز دی کہ ہر قسم کی تعمیر کو بنی گالا میں روک دیا جائے اور گیس اور بجلی کے محکموں کو بھی این او سی جاری کرنے سے روک دیا جائے۔بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا میں تین قسم کی پراپرٹی ہے، نجی مالکان کو اپنی جائیداد کو مرضی سے استعمال کی اجازت ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلڈنگ ریگولیشنز کی پابندی کرنا ہوگی تاہم بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ ‘سی ڈی اے کا نجی پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں ٗاسلام آباد کارپوریشن کی 50 یونین کونسلز ہیں ٗ33 یونین کونسلز دیہی اور 17 شہری ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ عمران خان کا بنی گالا گھر کس یونین کونسل میں ہے؟ جس پر بابر اعوان نے آگاہ کیا کہ بنی گالا یونین کونسل 4 میں ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ راول ڈیم کے ارد گرد تعمیرات غیر قانونی ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آواز اٹھانے والے کا اپنا دامن بھی صاف ہوناچاہیے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنی گالا تعمیرات اگر قانون کے دائرے میں ہیںتوٹھیک ورنہ گرادیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے گھر کا منظور شدہ نقشہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا میں تعمیرات کیلئے متعلقہ اداروں سے اجازت لینا ہوگی بغیر اجازت کے تعمیراتی کام پر پاپندی ہوگی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری رضاکارانہ طور پر تین روزہ کیمپ لگائیں تاکہ فضلے کو راول ڈیم میں جانے سے روکا جاسکے۔ سماعت کے آخر میں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے اور متعلقہ یونین کونسل سے عمران خان کے گھر کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس مئی میں سی ڈی اے نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات
“میرے نہ آنے سے کون سا سکول بند ہوجائے گا” طالب علم کی چھٹی کی درخواست پڑھ کر ہنسی آجائے

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy