لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں ، کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کےلئے ان کی میت کو رہائشگاہ سے قذافی سٹیڈیم میں لایا گیا ۔ نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، وکلا، اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابواعلیٰ مودودی کے فرزند سید حیدر مودودی نے پڑھائی ۔ان کی میت کو قذافی سٹیڈیم میں لائے
جانے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی میت کو دفنانے کےلئے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں لایا گیا ہے۔ اور ان کو وہیں پر دفنایا ۔