Wednesday November 6, 2024

کیا عمران خان ابھی تک سنگل ہیں؟چیف جسٹس کا بابر اعوان سے سوال۔۔عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ کیا عمران خان ابھی تک سنگل ہیں ؟جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ممکن ہے ملک بھر کے نالوں پر قائم گھروں کو گرانے کا حکم دے دیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں کھربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عمران خان ابھی تک سنگل ہیں؟جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔بابرا عوان نے جسٹس ثاقب نثار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنگل ہیں،انھیں دستاویزات ڈھونڈ کر دینی ہیں۔

FOLLOW US