Thursday December 12, 2024

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ریحام خان پر تنقید ، ریحام نے بھی کرارا جواب دے دیا

اسلام آباد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ریحام خان کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چینل کو انٹرویو تو ان کپڑوں میں بھی دیا جا سکتا تھا کیونکہ بقول ان ہی کے ”لوگ مجھے انڈین ایجنٹ سمجھتےہیں کیونکہ میں سچ بولتی ہوں” بھارتی چینل کو انٹرویو تو اِن

کپڑوں میں بھی دیا جاسکتا تھا کیونکہ بقول اِن ہی کے ” لوگ مجھے انڈین ایجنٹ سمجھتے ہیں کیونکہ میں سچ بولتی ہوں ” جس پر ریحام خان نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور بھائی صاحب ہیں جن کو سیٹ کی اُمید نے کیا کیا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معاف کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں لیکن تاحال ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی صارفین نے تو ایسا ٹویٹ کرنے اور ریحام خان کی تصویر پوسٹ کرنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے غلط کیا جبکہ کچھ صارفین نے ریحام خان کے مخالف بیان بازی کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

FOLLOW US