Friday December 27, 2024

فاروق ستار کا شدید برہم، الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی صدیقی کے جاری ٹکٹوں پر کاغذات منظور کر لئے

کراچی لیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی صدیقی کے جاری ٹکٹوں پر کاغذات منظور کر لئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میرے بغیر ہونے والے اجلاس چیلنج ہوسکتے ہیں۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ جاری کرنے پر فاروق ستار نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔الیکشن کمیشن کے دفتر

کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع دیئے بغیر پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تاہم میں ان تمام اجلاسوں کی تفصیلات طلب کرسکتا ہوں اور پارٹی آئین کی شق 7 سی سے خالد مقبول کو محدود کرسکتا ہوں۔فاروق ستار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر مجھے تحفظات ہیں، پارٹی آئین کے تحت مجھے یہ پوچھنے کا اختیار ہے، ریٹرنگ افسر سے پوچھا کہ سربراہ کا خط کہاں ہے۔خیال رہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹس پر الیکشن کمیشن نے رابطہ کمیٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

FOLLOW US