Saturday July 27, 2024

آپ دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟؟؟یہ کام کرکیوں نہیں ڈالتے؟؟جو کرنا ہے۔۔۔۔چودھری نثارکو اپنے سیاسی کیرئیر کا سخت ترین جواب سننا پڑ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سا بق وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس کےبعد مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنمائوں کی جانب سے ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔نوازشریف کے سابق معاون طارق فاطمی بھی اس پریس کانفرنس کا ردعمل دینے کےلئے میدان میں آگئے ہیں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناہے ڈان لیکس کے معاملے پر جسے

جو بھی رپورٹ منظر عام پر لانی ہے لے آئے۔ انھوںنے کہا کہ خبر لیک کرنے کے معاملے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے جس کا دل جو بھی رپورٹ منظر عام پر لانے کا چاہ رہا ہے وہ کر دے۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دھمکی دی تھی کہ ڈا ن لیکس کا معاملہ صرف مسلم لیگ (ن)کا نہیں ہے بلکہ یہ بہت ہی سنجیدہ نوعیت کا ایشو ہے ۔ اس پر گورننگ باڈی کا اجلاس بلائے جائے ورنہ میں اس خبر کو منظر عام پر لے آئوں گا۔جس کے جواب میں طارق فاطمی نے کہا ہے کہ جس نے جو بھی رپور ٹ پبلک کرنی ہے کردے۔میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ضمیرمطمئن ہے

FOLLOW US