Saturday July 27, 2024

معروف پاکستانی اداکارہ نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کردیا،اس نے ایسا کیوں کیا،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماں ہی اپنے بیٹے کی قاتل نکلی ، رحیم یار خان میں 5جنوری کوپیش آنے والے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سی ڈویژن کی حدود میں قتل ہونے والے چھ سالہ وقاص کی قاتل اس کی سگی ماں ہی نکلی ہے،جس نے اپنی مدعیت میں 4جنوری کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے مشکوک ہونے پر ماں نسیم بی بی جو

کہ سٹیج اور سرائیکی فلموںکی اداکارہ بھی رہی ہیں اس سے تفتیش کی تو خاتو نے بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا ،معلوم ہوا ہے کہ اسی خاتون نے دوسری شادی کر رکھی ہے یہ بیٹا اس کے پہلے خاوند سے تھا ۔ایس پی شاہ نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ دوران تفتیش مقتول وقاص کی ماں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے بچے کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کی سانس کو بند کیا اور اس کے مرنے کے بعد پھر اس پر چھریوں کے نشان لگائے اور اس کے بعد اس کی نعش کو گلی کے باہر پھینک دیا تھا ۔

FOLLOW US