بھتیجے پر فخر ہے،کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا،ہم آج بھی محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں،چیف جسٹس کے چچا چیف جسٹس آف پاکستان کے چچا محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالنے میں لاہور چیف جسٹس ثاقب نثار کے چچا نے عظیم مثال قائم کر دی۔پاکستان کے طاقتور ترین شخص چیف جسٹس آف پاکستان کے چچا محنت مزدوری کر کے
خاندان کا پیٹ پالنے میں مشغول ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ھتیجے پر فخر ہےلیکن کبھی بھی اس بات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ہم آج بھی محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہم اکثر دنیا کے طاقتور ترین شخصیات کے اہل خانہ کو معمولی کام کرتا دیکھ کر ان پر رشک کرتے ہیں اور انکی سادگی اور محنت پسندی کی مثال دیتے نہیں تھکتے لیکن یہ مثال اب ہمارے معاشرے میں بھی موجود ہے جہاں پاکستان کے طاقتور ترین شخص چیف جسٹس آف پاکستان کے چچا محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالنے میں مشغول ہیں۔انکے چچا اور کزن لاہور میں معمولی کھانے پینے کی دکان چلا رہے ہیں ۔
جب انکے کزن سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے کبھی چیف جسٹس سے رشتے داری کو بنیاد بنا کر کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی تو چیف جسٹس کے چچا اور کزن کا کہنا تھا کہ ہمیں ثاقب نثار پر فخر ہے اور صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ پورے بھاٹی کو اس پر فخر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں لیکن کبھی بھی اس بات کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ہم آج بھی محنت مزدوری کر کے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔وہ کیسے گزر بسر کرتے ہیں ویڈیو دیکھ کر
آپکو بھی فخر ہوگا۔