Thursday November 28, 2024

عمران خان کو اقوام متحدہ جانے سے ڈر لگتا ہے اس کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے سینئر ملکی سیاستدان نے انکشا ف نے ہر ایک کو حیران کر دیا

عمران خان کو اقوام متحدہ جانے سے ڈر لگتا ہے اس کے پیچھے کیا کہانی چھپی ہے سینئر ملکی سیاستدان نے انکشا ف نے ہر ایک کو حیران کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے فواد چوہدری کی طرف سے امریکہ میں ایک فلیٹ سابق صدر آصف علی زرداری سے منسوب کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی طوطا کہانیاں سیف الرحمن بھی سنایا کرتے تھے مگر وہ دن بھی آیا جب انہیں عدالت کے احاطے میں آصف علی زرداری سے معافی مانگنی پڑی تھی۔ منور انجم نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کا چلتا پھرتا اثاثہ کیسے بھول گئے ۔ یہی یہ خوف ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ جانے سے ڈرتے رہے کیونکہ وہاں کی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمہ زیر التوا ہے۔

منور انجم نے کہا کہ اقوام متحدہ نہ جا کر ایک طرف وہاں قومی نمائندگی کے حق سے قوم کو محروم رکھا دوسری طرف ٹیر ی آن کے حوالے سے سچائی سے منہ چھپانے میں عافیت سمجھی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نئی طوطا کہانی کے ذریعے عمران خان کی بہنوں کے اثاثوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ قوم پوچھتی ہے کہ خیرات اور صدقات کے چندے پر پلنے والے خاندان نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے بنائی۔ منور انجم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری گزشتہ 30سال سے اس طرح کے ذہن میں پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری عدالتوں میں الزامات کو جھوٹا ثابت کرکے سرخرو ہوئے مگر ان پر الزامات لگانے والوں کو شرمندگی اورخفت کے سوا کچھ نہیں ملا۔

FOLLOW US