Wednesday January 22, 2025

عابد باکسر نے کس پاکستانی اداکارہ کو گنجا کرکے اسے اتنا مارا کہ وہ ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہو گئی تھی وجہ کیا تھی؟؟حیران کن انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چندروز قبل دبئی سے گرفتار ہونے والے عابد باکسر کے بارے میں حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔اب اداکارہ نرگس بھی ان کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہیں اور عابد باکسر کی جانب سے ان سے روا رکھے گئے مبینہ نامناسب سلوک کو میڈیا پر بیان کر ڈالا ہے۔ نرگس نے بتایا ہے کہ عابد باکسر نے 2002میں انھیں بلیک میل کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے ایک کروڑروپے اوراپنے مکان کے کاغذات میرے حوالے کر دو ۔ وہ مجھے دھمکیاں دیتا رہا اور میں انکار کرتی رہی جس کے بعد 28مارچ 2002کو اس شخص نے میری بھنوں اور سر کے بال مونڈ دیے تھے ۔ اور مجھے اتنا مارا پیٹا کہ میں ماں بننے کی صلاحیت کھو بیٹھی تھی ۔ نرگس کے والد نے بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی دیدار کے گھر میں ڈکیتی ہوئی تھی اس میں بھی عابد باکسر ہی ملوث تھا۔اس کے بعد نرگس شادی کرکے کینیڈا چلی گئی تھیں۔

FOLLOW US