پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادیں۔۔حکومت بھی حرکت میں آگئی۔۔نیب کیا کام کرنے والی ہے؟؟بڑی خبر

   
   

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی خزانہ کی قائمہ کمیٹی نے جمعہ کو سب کمیٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی طرف سے بارہ ارب ڈالر سے زائد کی جائیدادوں کی خریداری پر رپورٹ کے بعد ا س مسئلے کو مزید تفتیش کے لئے نیب کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس قیصر احمد شیخ کی

صدارت میں ہوا اور کمیٹی کو میڈیا کے نمائندوں نے بتایا کہ دبیت میں تینتیس ہزار غیر ملکیوں کی ایک لسٹ ہے جس ایف بی آر سے حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق ، اس لسٹ میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں ، جنہوں نے منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں جائیدادیں خریدی ہیں اور یہ لوگ پاکستان میں ٹیکس بھی اد ا نہیں کر رہے۔ اور ایف بی آر ان کی تمام معلومات ہوتے ہوئے بھی ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی، کیونکہ ان میں بیشمار سیاست دان اور اہم بیوروکریٹس بھی شامل ہیں۔ سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ، آٹھ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پاکستانیوں نے یو اے ای میں جائیدادیں خریدنے پر کی ہے، کمیٹی نے بتایا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے قوانین کے مطابق اگر کوئی بھی پاکستانی ، ملک سے باہر جائیداد میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، تو اسے اسٹیٹ بنک کو آگاہ کرنا پڑتا ہے لیکن دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے کسی بھی پاکستانی نے آج تک اسٹیت بنک آف پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں جائیداد کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔ ، اور کسی بھی جائداد کی تفصیل اسٹیٹ بنک کے پاس نہیں ہے۔پاکستان سے باہر جائدادوں کی خریداری میں سرمایہ کاری غیر قانونی ہے، اور اس میں کالا دھن استعمال کیا گیا ہے، جس پر پاکستان میں ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ اس لئے کمیٹی نے اس کیس کی مذید تفتیش نیب کے سپرد کر دی۔ کیمٹی کو میڈیا کے ارکان نے بتایا کہ ان کوسی بی آر کی طرف سے ایک لسٹ ملی ہے، جو سی بی آر کے پاس 2015 سے ہے،

اس لسٹ کے مطابق تینتیس ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے دبئی میں جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں اور ان میں پانچ ہزار سے زیادہ پاکستانی بھی شامل ہیں ، میڈیا کی طرف سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف بی آر اور چند دوسرے محکموں نے اس لسٹ کو تبدیل بھی کیا ہے اور اس میں سے چند اہم نام نکال دیے ہیں تاکہ ان کو نیب کی طرف سے ہونے والی کیس تفتیش سے بچایا جا سکے۔ جبکہ سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف آئی اے نے سو پاکستانیوں کی ایک لسٹ حاصل کی ہے، جنہوں نے آٹھ ارب ڈالر سے زائد یو اے ای میں جائدادیں خریدنے پر خرچ کیے ہیں، لیکن یو اے ای کی حکومت اس مسئلے پر پاکستان سے تعاون نہیں کر رہی اس لئے وزیر اعظم یا وزیر خارجہ سے کہا جائے کہ وہ براہِ راست یو اے ای کی حکومت سے رابطہ کرکے اس معاملے میں تعاون حاصل کریں۔نیب کے نمائندے نے سب کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان قانونی طور پر ایسے تمام پاکستانیوں کا ریکارڈ یو اے ای سے حاصل کر سکتا ہے ، رکنِ اسمبلی اسد عمر نے کمیٹی کو بتایا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباََ پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دبئی اور بیشمار دوسرے ممالک میں جائدادیں خریدنے پر کئی ا

رب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ لیکن اسٹیٹ بینک کے پاس اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق صرف چار پاکستانیوں کے خلاف معلومات مل سکیں ہیں جبکہ ان کو ابھی تک کسی اور پاکستانی کا ریکارڈ ابھی تک نہیں مل سکا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جس طرح اس کمیٹی کی سفارش پر نیب پہلے ہی اسٹیل مل میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری کر رہی ہے، اسی طرح دبئی میں پاکستانیوں کی طرف سے منی لانڈرنگ کر کے جائیدادیں خریدنے کے مسئلے پر بھی نیب سے انکوائری کرائی جائے۔ کیونکہ نیب انٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایسا کرنے کی مجاز ہے۔ وزارتِ خزانہ کے وزیر مملکت رانا افضل خان نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر میڈیا ان کو ایف بی آر کے ان افسران کا نام بتا دیں جنہوں نے ان کو ایسے لوگوں کی

لسٹ دی ہے، جنہوں نے منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں جائیدادیں خریدی ہیں، اور ایف بی آر نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی،تو وزارتِ خزانہ ان کے خلاف فوری ایکشن لے گی، لیکن میڈیا کے نمائندوں نے ایف بی آر میں اپنے ذرائع بتانے سے انکار کر دیا۔ کمیٹی کو پاکستان کے اند ر بھی اربوں روپے کی جائیدادیں خریدنے والوں کا سراغ لگانے کے لئے سفارش کی گئی جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے لیکن جائیدادوں کی خرید پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔کمیٹی کو نیشنل بنک آف پاکستان میں افسروں کی ترقیوں کے مسئلہ پر ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال نیشنل بنک کے بورڈ کی طرف سے طریقہ کار تبدیل کرکے افسران کو ترقیاں دی گئیں جن کی وجہ سے بیشمار افسران خوش نہیں ہیں۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اگر پرانے طریقے کے مطابق ترقیاں کی جائیں تو صرف آٹھ یا نو افسران کو ترقی مل سکے گی۔ کمیٹی نے اسٹیٹ بنک کو اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ارکان اس کو دیکھنے کے بعد اگلے اجلاس میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چار سو نو افسران کی ترقی کے لئے غور کیا گیا۔ جس میں سے 63 کو ترقی دی گئی۔ کمیٹی نے ایس ای سی پی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہا ر کرتے ہوئے، اس کو ہدایت کی کہ اس کے بورڈ کے سات میں سے پانچ ارکان کی خالی نشتوں پر اہل امیدواروں کوفوری طور پر اور اس کے چیرٗمین کی فوری طور پر تقرری کی جائے تاکہ یہ ادارہ بہتر طور پر کام کر سکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات
“میرے نہ آنے سے کون سا سکول بند ہوجائے گا” طالب علم کی چھٹی کی درخواست پڑھ کر ہنسی آجائے

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy