Thursday December 12, 2024

لاہور کی سڑکوں پر لڑکے خواجہ سرا بن کر بھیک مانکنے لگے، پولیس کا بہروپیوں کا گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور کی سڑکوں پر لڑکے خواجہ سرا بن کر بھیک مانکنے لگے، پولیس نے بہروپیوں کا گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی شہربھر کے سگنلز پر بھیک مانگنے اور گداگروں کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ٹریفک رسپانس یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ جنوری کے دوران 370سے زائدگداگروں کو

پکڑ کے مقامی پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے۔اس حوالے بھیک مانگنے والے ایسے لڑکوں کاگروہ بھی منظر عام پر آیا ہے جو خواجہ سراوں کا روپ دھار کر بھیک مانگا کرتے تھے۔پولیس کے مطابق یہ باقاعدہ ایک گروہ ہے جو لاہور کی مصروف شاہراوں پر بھیک مانگتا تھا۔

FOLLOW US