Friday January 3, 2025

مریم نواز اورنوا زشریف کو کس تاریخ کو جیل سنا دی جائےگی؟؟چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی سیاستدان شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میں تاریخ بتا رہا ہوں ۔ 30مارچ 2018کو نوازشریف اور مریم نواز جیل میں ہوںگے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس تحریک کا اعلان کر رہے ہیں وہ تحریک عدل نہیں بلکہ تحریک غدر ہے ۔ انھوںنے مزید کہا کہ نوازشریف اس وقت ایک خوفناک عالمی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ اور ختم نبوت ترمیمی بل بھی اسی کا حصہ ہے۔ شیخ رشیدنے مزیدکہا ہے کہ

سینیٹ الیکشن ہو سکتے ہیں لیکن جنرل الیکشن اس سال ہوتے دکھائی نہیں دیتے ۔انھوںنے کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کا تقسیم کا معاملہ بہت گھمبیر ہے۔ متحدہ اس بار ماضی جتنے ووٹ نہیں لے سکے گی۔

FOLLOW US