Saturday July 27, 2024

” ہر گز نہیں۔۔فوری طور پر اسے روک دو۔۔” سپریم کورٹ نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاک فوج بھی پریشان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2005میں ملٹری کورٹس میں عمر قید کی سزا پانے والے 14ملزمان کی سزا کوروکنےکا حکم دے دیا ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی اور فوجی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے 14ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے کیس دائرہ اختیار سے باہر ہونے پر اپیل خارج کر دی تھی۔جس پر ملزمان نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس کو سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ سزا دینے کے حکم کوروک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری

کر دیے ہیں ۔ ملزمان پر 2005میں فائرنگ کرکے 5رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنےکا الزام ہے ۔ ملزمان ممتاز احمد ودیگر پر فائرنگ کرکے دو رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنےکا الزام ہے اور ان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، چیف آف آرمی سٹاف، کور کمانڈر ٹن کور و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

FOLLOW US