Thursday December 26, 2024

اسما کے قاتل کی عمر کتنی ہے؟؟رشتے میں اس کا کیا لگتا ہے؟؟؟بچی کو قتل کیوں کیا؟؟پولیس کو تفتیش میں سب بتا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے بعد ننھی اسما کا قاتل بھی پکڑا گیا ۔ یہ 15سال کی عمر کا ایک نوجوان ہے جو اسما کا قریبی رشتہ دار ہے اور ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتا ہے۔مردان کی ننھی اسما کا قاتل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی کے پی کے پولیس نے آج پریس کانفرنس میں مردان کی اسما کے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل

کو کل رات ہونے سے قبل پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ اسما کے قاتل کی تصویر میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اسما کے 15سالہ قاتل محمد نبی کی تصویر نشر کی ہے۔ محمد نبی کے متعلق نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملزم ایک ریسٹورنٹ میں ملازم تھا، قاتل نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسما کو لیکر کھیتوں میں گیا تھا جہاں اس نے اسما کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی مگر اسما کے شور مچانے اورگھنائونا فعل آشکار ہونے کے خوف سے اس کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم اسما کا قریبی رشتے دار ہے۔ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل محمد نبی اسما کا رشتے میں کزن لگتا ہے۔

FOLLOW US