Wednesday December 4, 2024

زینب کے قاتل عمران کا سر عام سزائے موت دینے کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل نے اجلاس طلب کر لیا

قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی زینب کے قاتل عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے معاملے پر شرعی رائے طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے کل اجلاس طلب کیا جس میں سر عام سزائے موت سے متعلق اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد ہی عمران کو سر عام سزائے موت دینے

سے معاملے پر حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بھی سینیٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جس میں زینب کے قاتل عمران کو سر عام سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

FOLLOW US