Saturday July 27, 2024

اسما قتل کیس کا ملزم گرفتار، کے پی کے پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ عمران خان

مردان کی رہائشی 4 سالہ ننھی اسما کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں خون کے دھبے کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں تھا لیکن کے پی کے پولیس نے پیشہ ورانہ انداز میں ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

اس سے صاف ظاہر ہے کہ کے پی کے پولیس نے فرانزک ڈیٹیکشن کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اس معاملے پر اپنی سیاست نہیں چمکائی، جیسے دیگر جمہوری ممالک میں ہوتا ہے ویسے ہی آج پولیس چیف نے ایک پیشہ ورانہ بریفنگ دی۔ خیبر پختونخواہ کی پیشہ ورانہ پولیس اور پنجاب اور سندھ کی مجرمانہ اور سیاسی پولیس میں یہی واضح فرق ہے۔

FOLLOW US