Saturday July 27, 2024

بڑی سیاسی جماعت کے اہم رہنما کی بدمعاشی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا حکم جاری کردیا،گرفتارکرنے کافیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)بڑی سیاسی جماعت کے اہم رہنما کی بدمعاشی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا حکم جاری کردیا،گرفتارکرنے کافیصلہ، تفصیلات کے مطابق اے این پی کے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایارنے حدیں پار کرلیں، مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز

خٹک کے صبر کاپیمانہ بھی لبریز ہوگیا، پولیس کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ اب پولیس کارروائی کرے تو اسے سیاسی انتظام کا روپ نہ دیاجائے، خیبر پختونخوا میں کسی کو بدمعاشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، واضح رہے کہ اے این پی کے ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، افسوسناک واقعے میں شدید ہاتھاپائی ہوئی تھی۔

FOLLOW US