عمران خان اور ریحام خان کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی انٹری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے اہم شخصیت کی اںٹری ہوئی ہے۔ ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر حالیہ چند روز میں عائد کیے گئے
الزامات کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی انٹری ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ریحام خان سے رابطہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ریحام خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ماضی کی ازدواجی زندگی کے معاملات میڈیا پر مت اچھالیں۔ ایسا کرنے سے آپ دونوں کی شہرت کو نقصان پہنچے گا۔ لہذا اس معاملے کو زیادہ نہ بڑھائیں۔ ریحام خان نے اس حوالے سے سابق کرکٹر کو کوئی واضح جواب نہیں دیا۔