Saturday July 27, 2024

موبائل فون پر کوئی بھی ایسی ویسی باتیں کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچ لیں۔۔۔یہ باتیں بہت مہنگے داموں بکتی ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں موبائل فون پر کی جانے والی باتیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی 4مشہور کمپنیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ لوگوں کی نجی معلومات اور ریکارڈ شدہ باتیں فروخت کرنے کے معاملے میں ملوث ہے ،نجی جاسوسوں کے ذریعے کال ریکارڈ کا ڈیٹا انشورنس کمپنیاں براہ راست موبائل کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں جبکہ پولیس نے 7جاسوسوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔ان میں ہندو ستان کی پہلی پرائیویٹ جاسوس رجنی پنڈت بھی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ تمام مواصلات کمپنیوں کی ذمہ دار ی ہوتی ہے کہ اپنے کسٹمر کا تمام کال ریکارڈ ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ اور ڈیٹا فراہم کرنے پر ان کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے

FOLLOW US