طالبان عمران خان کے ذریعے کیاکرنا چاہتے ہیں؟انہوں نے کس جریدے کیلئے شرمناک تصاویربنوائیں؟وہ اگر اقتدار میں آگئے تو پاکستان کون سی سب سے بڑی تبدیلی لائیںگے؟برطانوی جریدے کے حیرت انگیز انکشافات، نیا تنازعہ کھڑاکردیا‎

   
   

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں، ان کی کئی قدریں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشترک ہیں، ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد ہو چکا، بنی گالہ میں موجود رہائش گاہ جیمز بونڈ کی فلموں کی طرح ولن کا اڈہ لگتی ہے، عمران خان بچپن میں خود کو بدصورت

سمجھتے تھے، والد کو شوکت خانم ہسپتال کےبورڈ سے نکال دیا تھا، والد کے ساتھ رسمی تعلقات تھے، جب کہ والد اور والدہ کی آپس میں بات چیت بند تھی۔ والد کی وفات کے بعد ان کا لاہور زمان پارک میں گھر مسمار کروا دیا، برطانوی جریدے کی رپورٹ میں انکشافات۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنوانا چاہتے ہیں ، طالبان چاہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بوڑھے مگر دونوں اپنے بالوں کی بہت فکر کرتے ہیں۔ عمران خان پر امریکی صدر ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگ چکا ہے اور جب ان سے عائشہ گلالئی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کے ہاتھوں میں تسبیح موجود تھی جس کے دانے انہوں نے اضطراری کیفیت میں تیزی سے گھمانے

شروع کر دئیے اور کہا کہ عائشہ گلالئی نے پیسوں کیلئے ان پر الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک اور جریدے ڈیلی مرر کیلئے مختصر لباس میں بھی تصاویر کھچوا چکے ہیں، عمران خان کا انٹرویو کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں مشابہ معلوم ہوتے ہیں مگر عمران خان نےڈونلڈ ٹرمپ کو بورنگ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں روحانیت بالکل نہیں جبکہ میں اگر روحانیت کی جانب راغب نہ ہوتاتو سیاست میں کبھی نہ آتا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں چائنہ ماڈل لا نا چاہتے ہیں مگر اس حوالے سے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ، اس معاملے پر جب ان کی پارٹی کے نائب صدر اس عمر سے بات کی گئی ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اسٹریٹجی معاملات کا علم نہیں۔برطانوی جریدے کی رپورٹ میں اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو جیمز بونڈ فلموں کے ولن کے اڈے سے مشابہ قرار دیتے ہوئے

عمران خان کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ وہ خود کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہمعروف آدمی سمجھتے ہیں۔ رپورٹ میں عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ خود کو بچپن میں بدصورت سمجھتے تھے۔عمران خان کے والدین کے درمیان بات چیت بند تھی۔ عمران خان نے اپنے والد کو شوکت خانم اسپتال کے بورڈ سے نکال دیا تھا۔ عمران خان کے خاندان کے افراد بتاتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے والد کے درمیان بات چیت بند تھی۔ جبکہ اس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا کہ ان کے اپنے والد سے رسمی سے تعلقات تھے ۔عمران خان کے والد 2008میں انتقال کر گئے تھے جس کےبعد انہوں نے لاہور زمان پارک میں واقع اپنے والد کا گھر بھی مسمار کرادیا ہے۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy