Thursday January 23, 2025

فاٹا کے انضمام کیلئے راؤ انوار کا گرفتار ہونا ضروری ہے،نقیب محسود کے قتل کیخلاف قبائلیوں کا گرینڈ جرگہ ،بڑا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد( این این آئی)کراچی میں ماروائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان نقیب محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے قبائلیوں کا احتجاجی دھرنے آج آٹھواں روز۔پیر کو احتجاجی دھرنا کے شرکاء اور غمزدہ خاندانون سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ ،پاکستان پیپلز پارٹی و سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کے بھائی

سید صفدر حسین بخاری اور عامر فدا پراچہ، سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی ، تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ سید اسرار شاہ نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ کراچی کوپختونوں نے اپنے خون اور پسینے سے آباد کیا لیکن اس کاصلہ ان کو غائب کر کے دیا،نقیب محسود کی شہادت نے پختونوں کو متحد کردیا ہے،قبائلیوں اور پختونوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دینے کا عمل اب ترک کرنا ہوگا،ہزاروں نوجوانوں کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا، نقیب کا خون ضرور رنگ لائے گا،راؤ انوار اور اس کی ٹیمی کی گرفتاری اور سرعام پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،پختون غیور اور محب وطن پاکستانی ہے، ان کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیرحمید اللہ جان آفریدی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نقیب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری عدالتی نظام کی ناکامی ہے،پختون آئین کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے،فاٹا کے انضمام کیلئے راؤ انوار کا گرفتار ہونا ضروری

ہے،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، اس موقع پر صفدر حسین شاہ ودیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

FOLLOW US