اسلام آبا د( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابا ت کیلئے ٹکٹ جا ری کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار وں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت خود موجود ہو نا ضروری نہیں ، امیدوار اپنے وکیل یا کسی نمائندے کے ذریعے کاغذات جمع کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی مارچ میں سینیٹ سے ریٹائر ڈ ہو نے والوں سینیٹرز میں شامل ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ انتخابا ت2018کے لئے دوبارہ ٹکٹ جا ری کر کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت خود موجود ہو نا ضروری نہیں ہے ، امیدوار اپنے وکیل یا کسی نمائندے کے ذریعے کاغذات جمع کر سکتا ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار اپنے نمائندے کے ذریعے سینیٹ انتخابا ت کے لئے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں واضح رہے کہاسحاق ڈار 2003 سے مسلسل تین مرتبہ سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ 2103میں وہ وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہو ئے ( ع ا)