Saturday July 27, 2024

صر ف کلبھوشن ہی نہیں تھا۔۔پاکستان کے سب سے اہم صوبے سے پڑوسی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کے کتنے ارکان پکڑے گئے؟؟؟کو ن کون سا لرزا دینے والا اسلحہ برآمد ؟؟؟بڑی کامیابی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پشین سے افغان خفیہ ایجنسی کے چار کارندے پکڑے گئے۔ کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی’10 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فورسز دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف مزید ایکشن میں آگئیں۔ پشین کے علاقے سرخاب میں ایف سی اور لیویز نے سرچ آپریشن کے دوران افغان خفیہ ایجنسی کے چار کارندوں سمیت 8 افراد گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، دستی بم اور

افغان پاسپورٹس برآمد بھی کیے گئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں 10 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ پابندی امن وامان کے پیش نظر لگائی گئی ہے

FOLLOW US