Saturday July 27, 2024

عمران خان کا کے پی کے میں بلین ٹری لگانے کا دعویٰ سرکاری دستاویزات نے جھوٹا قرار دے دیا

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے صوبائی حکومت سے مل کر خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری لگانے کا دعویٰ کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والے سرکاری دستاویزات نے عمران خان کے اس دعوے کو جھُٹلا دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلین نہیں بلکہ صرف 22 کروڑ 14 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ بلین ٹری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ اب تک 40 کروڑ پودے لگا دئے گئے ہیں، اور

16 کروڑ پودے لوگوں میں تقسیم کر دئے گئے جبکہ باقی 60 فیصد حصہ جنگلات کو محفوظ بنا کر حاصل کر لیا ہے۔ کے پی کے حکومت نے اس منصوبے کو اپنی کامیابی قرار دیا تھا، اور سی منصوبے کی بنیاد پر ایک مشیر اشتیاق ارمڑ کو وزیر بھی بنادیا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں 11 کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار225 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ایک کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار 958 پودے لگائے گئے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 8 کروڑ، 27 لاکھ 69 ہزار 908 اور کوہاٹ ڈویژن میں 84 لاکھ 22 ہزار 861 جبکہ مردان ڈویژن میں 63 لاکھ 5 ہزار 133 پودے لگائے گئے۔ سرکاری دستاویزات سامنے آنے پر عمران خان کا بلین ٹری منصوبے سے متعلق دعویٰ جھوٹا قرار پایا جس پر کے پی کے حکومت اور عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

FOLLOW US