Saturday July 27, 2024

سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کس نے کی تھی؟؟؟بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟؟اہم بیان

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اطلاعات و سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن وقت پر ہو رہے ہیں جن لوگوں نے پیش گوئی کی تھی کہ سینٹ کے الیکشن نہیں ہوں گے ان نجومیوں کی تمام پیشگوئیاں ماضی کی طرح غلط ثابت ہوئی ہیں، چند سیاسی نجومی اب ایسی غلط اور جھوٹی پیش گوئیاں بند کرکے عوام کی بہتری کیلئے مثبت انداز میں سیاست

کریں ۔سینر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ کچھ لوگ پروپگنڈہ کرکے خوف وہراس پھیلانے اور بے چینی پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر کر سکتے کیونکہ وہ سیاست کر ہی نہیں سکتے بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے قربانی دیکر استحکام کی فضا پیدا کی جن لوگوں نے بھی بلوچستان میں راتوں رات سیاسی وفا داریایوں کو تبدیل کرایاپاکستان کی تاریخ میں ان کا نام بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے نام سے جانے جاہیں گے انہوں نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے والوں نے نہ پاکستان کی خدمت کی ہے اور نہ ہی بلوچستان کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس پورا موقع تھا کہ ہم 5 سال کے لئے اپنا وزیر اعلی لے کر آتے لیکن ہم نے بلوچستان کی دوسری جماعتوں کو اقتدار میں شامل کیا ،ایک پارٹی سے وزیر اعلی بنایا دوسری پارٹی کو گورنر شپ دی اور ہم خود جونیر پارٹی کے طور پر حصہ قبول کیا صرف اس لئے کہ بلوچستان میں جو مایوسی ہے اسے ختم کیا جائے اور پاکستان سے ان کو جو شکوے شکایات ہیں ان کو دور کیا جا ئے ہماری قربانی ہم نے بلوچستان کے عوام کے دل جیتنے کے لئے دی اور ہماری قربانی کا بدلہ ہمیں یہ دیا گیا کہ راتوں رات ہماری پارٹی کو توڑا دیا گیا اور ممبران کی وفاداریاں کو تبدیل کرایا گیا جن لوگوں نے یہ کیا انہوں نے پاکستان کے لئے اچھا نہیں کیا۔

FOLLOW US