Saturday July 27, 2024

نوازشریف ساری زندگی کن لوگوں کو جج لگاتے رہے؟؟؟پیپلزپارٹی دور میں وہ کیا چیز پہن کر عدالت چلے گئے تھے؟؟؟حیران کن دعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف مسلسل ججوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے ساری زندگی اپنی مرضی کے ججز کی تقرریاں کیں اور اب ایک فیصلہ خلاف آنے پر سابق وزیر اعظم عدلیہ کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان

کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج کل عجیب و غریب بیان دے ر ہے ہیں،وہ مسلسل ججزپرتنقیدکررہے ہیں، سابق وزیر اعظم کرپشن کی سزاسنانے والے ججزپردبائوڈال رہے ہیں، نوازشریف بھول گئے جب میموگیٹ میں کالاکوٹ پہن کرعدالت گئے تھے۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کو عدلیہ کا احترام کرنا چاہئے، پیپلزپارٹی کا اگر کسی جج پراعتراض رہاہے تو پارٹی کے کسی بھی فرد کی جانب سے اس کانام نہیں لیا گیا،جوقانون عوام کی بہتری کی لئے ہوگااسے سپورٹ کریں گے۔ لاہور میں پارٹی کے جلسے کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ 5 فروری کو موچی گیٹ پر بڑا اجتماع کریں گے اور اس اجتماع میں اپنے مخالفین کوبھرپورجواب دیں گے۔پیپلزپارٹی کا اگر کسی جج پراعتراض رہاہے تو پارٹی کے کسی بھی فرد کی جانب سے اس کانام نہیں لیا گیا،جوقانون عوام کی بہتری کی لئے ہوگااسے سپورٹ کریں گے۔ لاہور میں پارٹی کے جلسے کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ 5 فروری کو موچی گیٹ پر بڑا اجتماع کریں گے اور اس اجتماع میں اپنے مخالفین کوبھرپورجواب دیں گے۔

FOLLOW US