کراچی میں نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں سے ملنے والی بچے کی لاش سے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ والد نے نشے کے عادی مُعاذ کو مارا تو اس نے یہ قدم اُٹھایا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل کم سن بچے کی لاش نیشنل کوشنگ سینٹر کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔ ملزم نے ہی بچے کی لاش کی اطلاع گھر والوں اور پولیس کو دی تھی۔
