راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی جنھیں عدالتوں کو دھمکیاں دینے کے جرم میں نا اہلی کے ساتھ جیل بھجوانے کی سزا دے دی گئی تھی۔ عارضہ قلب میں مبتلا نکلے۔ انھیں جیل کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کو گزشتہ روز ایک ماہ قید ،پچاس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ سال نا اہلی کی سزا سنائی گئی اور جب انھیں جیل منتقل کیا جانے لگا تو انھوںنے جیل حکام کو بتایا کہ میں دل کا مریض ہوں ۔
میڈیکل کاغذات بھی ساتھ لایا ہوں ۔ تین ماہ قبل سٹنٹ ڈلوائے ہیں جس پر ایک میڈیکل سپیشلسٹ نے ان کاغذوں کا معائنہ کیا اور انھیں جیل کے ہسپتال بھجوانے کا حکم دیا۔