Wednesday November 6, 2024

عاصمہ رانی کے خاندان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی،،جوان لڑکی کی موت کا صدمہ کیا کم تھا کہ اس کے بوڑھے والد بارے بھی انتہائی تشویشناک خبر آگئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں رشتہ کے تنازعہ پر قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد کے حوالے سے بھی انتہائی تشویشناک خبرآگئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے والد کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور انھیں ہنگامی طورہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عاصمہ رانی قتل معاملے پر مقتولہ کےآبائی علاقے میں گرینڈ جرگہ ہوا ۔ جس کے دوران مقتولہ کے والد کو دل کی تکلیف ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت

اچانک خراب ہو گئی ۔ جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ عاصمہ رانی کو گزشتہ ہفتے اس کے کزن نے رشتہ سے انکار پر کالج سے واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اور خود اسی رات سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

FOLLOW US