Saturday July 27, 2024

صرف آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں اس لئے۔۔۔۔رائو انوار ٹی وی پر آگئے۔۔کیا وہ بلاول ہائوس میں ہیں؟؟دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نقیب اللہ قتل کیس کے مزکری ملزم سابق سابق ایس ایس ملیر رائو انوار نے اپنے بیرون ملک فرار ہونے والی خبروں کو بے بنیا دقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی یہ کہا جارہا ہے کہ میں بیرون ملک بھاگ گیا ہوں ۔ کبھی کہا جا رہا ہے کہ بلاول ہائوس میں ہوں ان ساری باتوں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ۔ میں پاکستان میں ہی موجود

ہوں لیکن اس وقت جو صورت حال بنی ہوئی ہے اس میں پیش ہونا میرے لئے ممکن نہیں ہے۔ رائو انوار کا کہنا ہے کہ 1995میں کراچی میں قیام امن کےلئے میری خدمات پر سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ میرے تعلقات ہیں وہ میری عزت کرتے ہیں لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ میں نے بلاول ہائوس میں پناہ لے رکھی ہے۔ انھوںنے کہا کہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔سابق ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ میں کہیں بھاگا نہیں ہوں ملک میں ہی ہوں لیکن موجود حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر میں میرے پہنچنے کا وقت غلط ظاہر کیا گیا ہے

FOLLOW US