Saturday July 27, 2024

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی نے پہلے بھی لڑکی کا راستہ روکا تھا اور اس سے یہ شرمناک حرکت کی تھی لیکن پولیس ۔۔۔لڑکی کی بڑی بہن نے حیران کن انکشاف کر ڈالا

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں قتل کی جانے والی عاصمہ رانی کی بڑی بہن صفیہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی۔مقتولہ عاصمہ کی بڑی بہن صفیہ رانی نے کہاکہ کہ ان کی بہن عاصمہ رانی کو ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔انہوںنے کہاکہ مجاہد آفریدی نے پہلے سے

ہی سعودی عرب کا ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما آفتاب عالم کو علم تھا کہ اس کا بھتیجا دھمکیاں دے رہا ہے۔صفیہ رانی نے کہا کہ مجاہد آفریدی نے پہلے بھی عاصمہ کو راستے میں روکا اور پرس چھینا تھا ¾والدہ نے عاصمہ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔عاصمہ کی بہن نے کہا کہ پولیس نے ملزم کے فرار ہونے تک رپورٹ تک درج نہیں کی ¾ملزم پی ٹی آئی کے رہنما کا بھتیجا اور ارب پتی ہے اس لیے پولیس نے نہیں پکڑا۔صفیہ رانی نے کہا کہ قاتل کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ذمہ دار خیبرپختونخوا حکومت ہوگی۔28 جنوری کو کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ نہ دینے پر مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا

FOLLOW US