Saturday July 27, 2024

اہم کیسز کی سماعت کی وجہ سے سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

اسلام آباد اہم کیسز کی سماعت کی وجہ سے سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس اور 62ایف ون جیسے اہم کیسیز کی سماعت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کا ریڈ زون بھی کنٹینرز کے حصار میں ہے۔سپریم کورٹ میں اہم کیسیز کی سماعت

کے پیش نظر ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اور ریڈ زون کے داخلی اور خارجی رواستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تا کہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات سے نپٹا جا سکے۔

FOLLOW US