Thursday January 2, 2025

ملتان میںبہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کو یونیورسٹی کے چھ افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر واقعے کی ویڈیو بنا لی۔۔متاثرہ لڑکی نے وائس چانسلر کو شکایت کی تو ایسا جواب ملا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اپنے ساتھ چھ لوگوں کی جنسی زیادتی کے اندوہناک واقعے کی تفصیلات ایس ایس پی آپریشنز کو بتا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی زیڈ یو ملتان کی ایک طالبہ نے بتایاکہ یونیورسٹی کے چھ افراد نے اس سے جنسی زیادتی کی اور اس زیادتی کی ویڈیو بنا ڈالی۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ میں واقعے کی شکایت لےکر وائس چانسلر کے پاس گئی لیکن ایک سال بعد بھی میری داد رسی نہیں کی گئی ۔ جس کے بعد طالبہ درخواست لےکر ایس ایس پی آپریشنز کے پاس چلی گئی۔ جنھوںنے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ہی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی

FOLLOW US