Saturday July 27, 2024

رائو انوار اس وقت اس گھر میں موجود ہے۔۔فوری طور پر پکڑ لیں۔۔نشاندہی کر دی گئی

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہناہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار بلاول بھٹوزرداری کا چہیتا ہے اور اس وقت بلاول ہائوس میں پناہ گزین ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ رائو انوار کراچی کا دوسرا عزیر بلوچ ہے جس نے سینکڑوں بے گناہ افراد کو قتل کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی نے لوگوں سے سیاسی انتقام لینے کےلئے رائو انوار کا بے دریغ استعمال کیا ۔ اور اب اس کو پناہ دے رکھی ہے ۔ اس کاکھرا بلاول ہائوس کو جاتا ہے اس کو ہر گز فرار نہ ہونے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کی شرمناک روایت کسی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ انھوںنے اعلان کیا کہ شیخ رشیدکیساتھ شاہدخاقان عباسی کے خلاف نیب میں جائیں گے،سینٹ الیکشن کیلئے زرداری اور نواز شریف نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں موجودہ حکومت فروری میں ختم ہو جائے گی۔

FOLLOW US