کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمل کا وقت آ گیا ہے لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو وقت دینا چاہئے۔شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم او یو سائن کیا گیا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے
وزیراعظم ہیں لہٰذا انہیں وقت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے کیونکہ باتوں سے زیادہ کام بولتا ہے۔شاہدآفریدی نے پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے سے مسائل بڑھتے ہیں، اگر پاکستان، بھارت اور افغانستان مل کر چلیں تو زیادہ آگے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کا ہم پر اور ہمارا پڑوسیوں پرحق ہوتا ہے لہٰذا سات سمندر پار والوں کی باتوں میں آکر پڑوسیوں کو نہیں الجھنا چاہئے۔