Saturday July 27, 2024

نوازشریف کی ناہلی کتنی مدت کی ہونی چاہیے۔۔مسلم لیگ (ن) کیا کرنا چاہ رہی ہے؟؟سینئر سیاستدان اعتزاز احسن کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے نوازشریف کی نااہلی کی مدت کے معاملے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف

پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا ¾کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباو ¿ ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں، طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی اوججزہیں، طلال چوہدری ان ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہیں۔سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ دبائوکا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے، (ن) لیگ نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے اور یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔

FOLLOW US