پنڈ دادنخان (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے بھی آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا اعلان کردیا ۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اپنے آبائی حلقے پنڈ دادنخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 67میں تحریک انصاف ون وے پر چل رہی ہے جبکہ پی پی 27میں بھی الیکشن جیتنا ہمارا مقدر بن چکا ہے ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ
کےلئے میرا بھی نام لیا جا رہا ہے ۔ اس حلقے سے الیکشن جیتنا پور ے خطے میں تعمیر و ترقی کی وجہ بن سکتا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ پنڈدانخان کے عوام سے میں 2013کے بعد مسلسل رابطے میں رہا ہوں۔ اگر میں وزیر اعلیٰ بن گیا تو یہ اس پورے حلقے کا اعزاز اور مقدر بدلنے کا باعث ہو گا ۔