چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ ا ے این پی اسفند یار ولی نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دھمکی آمیز رد عمل ظاہر کر دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ سپریم کورٹ کاباپ بھی کالا باغ ڈیم نہیں تعمیر کروا سکتا ۔ کسی بھی صورت میں یہ ڈیم نہیں بننے دیا جائے گا ۔
کالاباغ ڈیم کا راگ الاپنا چھوڑ کر دوسرے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جائے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کی ترجیحی اور فوری تعمیر کا حکم دیا ہے۔