بھارتی وزیر دفاع نے جنرل باجوہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ، ایسا بیان دے ڈالا کہ پاکستانی حیران


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ، پاکستان کی طرف سے امن کی بحالی سے متعلق ایک بھی لفظ کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وزیر دفاع نرملا سیتا رامن پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ان ریمارکس پر رائے زنی کررہی تھی

جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت کی تھی۔وزیر دفاع نے مزید کہا فوجی دستے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو مکمل عزت دیگی، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں جنگجو مخالف آپریشن بند کئے جائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا امن کی چاہت کا ایک لفظ بھی سنجیدگی کیساتھ لیا جائیگا۔واضح رہے کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ کشمیر سمیت کسی بھی مسئلے کا حل پر امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور پاکستانی فوج مذاکرات کی حمایت کرے گی۔فائر بندی کے تازہ واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مرکز کے ہر فیصلے کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہم مرکزی داخلہ وزارت کی طرف سے جاری کی گئی پالیسی کی مکمل تائد کریں گے،پالیسی پر عمل در آمد کو کیسے ممکن بنایا جائے اس پر پہلے ہی حکمت عملی بنائی گئی ہے،اور فائر بندی کی مکمل پاسداری کی جائیگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
وقت آگیا ہے کہ ایران پر حملہ کر دیا جائے: امریکی سینیٹر کا اعلان
ہیڈ قدر آباد کے قریب دھماکا، کھیتوں میں کام کرتے میاں بیوی زخمی
مشرقی سرحد کے بعد دشمن کا مغربی سرحد پر بھی حملہ،پاک فوج کے 4جوان شہید
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شرانگیزی، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی
یااللہ خیر! پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے‎

سپورٹس
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا کپتان سرفراز احمد کیخلاف سخت ایکشن
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب
سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز،ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر نے تربیتی کیمپ کیلئے 20ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کر دیا
باکسر محمد وسیم کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا
دورہ پاکستان، سری لنکا کا کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار
ایک ٹیسٹ میں 10وکٹیں لینے کے بعد سنچری کرنیوالے واحد کھلاڑی عمران خان کی زبردست پرفارمنس یا دکروادی گئی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy