Sunday May 19, 2024

اسلام آباد کے ایک نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے کےلئے ایک امریکی جہاز نور خان ائیر بیس پر آن پہنچا، پھرکیا ہوا؟؟؟آپ بھی جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے ایک نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی سفارتکار کو لینے آیا امریکی جہاز ناکام لوٹ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند ہفتے قبل ایک امریکی سفارتکا ر کرنل جوزف کو لینے کےلئے ایک امریکی سی ون تھرٹی طیارہ نورخان ائیر بیس پر انھیں لینے کےلئے آیا۔ طیارہ تقریباً چار گھنٹے نور خان ائیر بیس پر کھڑا اپنے سفارتکار کا انتظار کرتا رہا۔اور ان کے نہ آنے پر طیارہ افغانستان کے بگرام ائیر بیس روانہ ہو گیا ۔قبل ازیں ایف آئی اے نے

نوجوان کی موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے کرنل جوزف کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے وزرات داخلہ کو حکم جاری کرے ۔

FOLLOW US