Sunday May 5, 2024

ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ ہفتے سے سردی کی لہر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے آج سے 17 اکتوبر تک موسلادھار بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جن کے باعثگلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں آج سے اگلے 5 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ موسلادھاربارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، 17 اور 18 اکتوبر کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ پی ایم ڈی نے چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، صوابی، خیبر، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، اور گلگت بلتستان کے دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر کے علاقوں میں بھی درمیانے درجے کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ ماہ اکتوبر میں 2 سے 3، نومبر میں 2 اور دسمبر مین بھی 3 سے 4 مختلف شدت اور دورانیے کے بارش کے سپیل کا باعث بنے گا

جب کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے، جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے، اسی سسٹم کے باعث برفانی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ لگاتار بارشوں کے سپیل نومبر تا مارچ کے باعث ریکارڈ شدت کی سردی پڑنے کا امکان ہے، شدید موسمیاتی حالات بمعہ ژالہ باری کا خطرہ ہر مغربی سلسلے میں ہمراہ ہوگا، ملک گیر بارشوں کے سلسلے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثر کریں گے، کراچی میں بھی زبردست موسم سرما جانے اور بہترین و معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

FOLLOW US