ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

   
   

ملک بھر میں آج عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دن پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، پاکستان کے شہر شہر، گلی گلی کو سبز قمقوں سے سجا دیا گیا ہے اور کئی عمارتوں پر چراغاں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن دنیا بھر میں جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی لوگ یہ دن منانے کیلئے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ مساجد، گھروں، دفاتر، محلوں، عمارتوں، گلیوں اور بازاروں غرض ہر جگہ کو خوبصورت جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

لاہور کینٹ میں دن کے آغاز پر ایوب اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا توپوں کی گونج اور فوجی جوانوں کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ دن کے آغاز کے موقع پر ملک میں امن، سلامتی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔ عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اللہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عید میلاد النبی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ ﷺکا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

12 ربیع الاول کی مناسبت سے شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر مسجد نبوی سمیت دیگر مقدس مقامات کے دلکش ماڈلز بھی بنائے جاتے ہیں اور محافل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ سجاوٹی اشیا خریدنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ عید میلاد النبی کے موقع پر زندگی بھر یوں ہی چراغاں کرتے رہیں گے۔ جشن عید میلاد النبی کے موقعے پر گوجرانوالہ میں سو من کھیر کی دیگ تیار کی گئی جبکہ حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں بھی عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ لاہور میں عید میلاد النبی کے حوالے سے محکمہ اوقاف کےزیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم نبی کریم کے ماننے والے ہیں مایوس نہیں ہوں گے، پاکستان ٹیک آف ضرورکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کا سوچنے والے تعلیمات نبوی سے دور ہیں، اگر ہم نبی پاک کے ماننے والے ہیں تو خدارا مایوسی چھوڑ دیں اور یقین رکھیں کہ پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آباد دیگر مذہبی اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔ دوسری جانب سربراہ مجلس وحدت المسلمین راجا ناصر عباس نے بھی 12 تا 17 ربیع الاول کو اتحاد و وحدت کے ساتھ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں ہمیں آپس میں لڑانے کیلئے کوشاں ہیں، ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، پاکستان اور امہ کی سلامتی کیلئے اتحاد کی فضا کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان میں مذہبی رنگ دے کر انتشار کی کوششیں جاری ہیں قوم مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy