Wednesday December 4, 2024

مستونگ میں زوردار دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 17افراد جاں بحق، 40 زخمی

کوئٹہ : مستونگ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 17 افراد جاں بحق اور40 شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ڈی ایچ او مستونگ نے بتایا کہ 25 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم نے بتایا کہ دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔ لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

FOLLOW US