Monday November 25, 2024

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟

اسلام آباد : ملک کےمختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر لوگوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

FOLLOW US