Thursday April 18, 2024

جی ایچ کیو نے عمران خان کوبذریعہ ہیلی کاپٹر پریڈ گراﺅنڈ کی آمد اور روانگی کی اجازت دیدی

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد آمدکے معاملے پر جی ایچ کیو نے پریڈ گراﺅنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد اور روانگی کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پریڈگراﺅنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی اجازت کے معاملے پرجی ایچ کیو کا اجازت کے حوالے سے خط منظر عام پر آگیا،جی ایچ کیو نے کہاہے کہ پریڈ گراﺅنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے،ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں ،تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔

FOLLOW US