لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور انکی اہلیہ کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر زکی ٹیم نے رانا ثنااللہ اور انکی بیگم کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا۔رانا ثناء اللہ پر کلر کہار میں بسم اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔بسم اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کیلئے رانا ثناء اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔
رانا ثناء اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔دونوں پلاٹس رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیئے گئے۔اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر زنے 22 نومبر کو طلب کر لیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور انکی اہلیہ کو بوقت 11بجے اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔