Friday April 26, 2024

چیف الیکشن کمشنر کی چھٹی ؟ تحریک انصاف نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔بابر اعوان کی وساطت سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے، گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

الیکشن کمیشن کےخلاف احتجاج۔۔آج شام کہاں جمع ہونا ہے، عمران خان نے جگہ تبدیل کردی، کھلاڑیوں کیلئے پیغام جاری

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سب سے ایف نائن پارک پہنچنے کی اپیل بھی کی ہے۔

جب بھی کسی نے نبی کریمﷺ سے معدے کی بیماری کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرما یہ چیز استعمال کرو !طب نبوی ؐ سے زبردست اور آسان ترین نسخہ

FOLLOW US