Friday May 3, 2024

شیخ رشید کی گرفتاری ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے گرفتاری سے روک دیا اور سیکریٹری داخلہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، ، وکیل نے کہا کہ چار مقدمات میں ضمانت کروائی اور اب ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیاہے ۔شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60 روپے پٹرول بڑھایا،

مہنگائی کا بوجھ صرف عوام ہی کو منتقل کیوں کیا جاتا ہے؟ سرکاری افسران ، وزرااور مشیران کی مفت عیاشیاں ختم کرنے کا مطالبہ

چینی کی قیمت بڑھانے اوراپنوں کووزیربنانے کی لوٹ مارمچارکھی ہے،راناثنااللہ کوکہتاہوں وزارتیں صدانہیں رہتیں،حکومت قیامت خیزمہنگائی کرنے جارہی ہے،جون میں لوگ سڑکوں پراورحکومت گھرہوگی،کیسزسے ڈرنے والے کوئی اورہوں گے،جس نے بھی مراسلہ بنایاعمران خان کی خدمت کی،اب یہ مہنگائی بھگتیں،جو کچھ 25 مئی کواسلام آبادمیں ہوادنیامیں اس کی مثال نہیں ملتی،جس نے موجودہ حکومت کاماسٹرپلان بنایااس نے عمران خان کی بہت خدمت کی۔

پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر عوام کا شدید ردِ عمل ، پیٹرول پمپس پر توڑ پھوڑ کردی، غصہ بے قابو

FOLLOW US